سائنس و ٹیکنالوجی

رئیل می نے خاموشی سے سستا اسمارٹ فون پیش کردیا

سی 21 وائے میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

رئیل می نے اپنی سی سیریز کا ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

کمپنی نے کچھ عرصے پہلے سی 21 کو متعارف کرایا تھا اور اب اس کا نیا ورژن سی 21 وائے کو پیش کیا گیا ہے۔

یہ کمپنی کا کم بجٹ فون ہے جس میں یونی ایس او سی کا ٹائیگر ٹی 610 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 1.0 سے کیا گیا ہے۔

فون کے پراسیسر میں اوکٹا کور سی پی یو، 2 کورٹیکس اے 75 یونٹس موجود ہیں۔

سی 21 وائے میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون میں ایل ٹی ای سپورٹ موجود ہے جبکہ 2 نانو سم سلاٹس دی گئی ہیں جبکہ 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری موجود ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے اور مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے۔

اسی طرح دیگر 2، 2 میگا پکسلز کے 2 کیمرے بھی فون کا حصہ ہیں اور فنگرپرنٹ اسکینر بھی کیمرا سیٹ اپ کے برابر میں ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے ویت نام میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 150 ڈالرز (23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

realme

رئیل می کا مڈرینج فون نارزو 30 پاکستان میں پیش

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فولڈ ایبل فونز کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

دنیا کا پہلا 20 جی بی ریم والا فون پیش ہونے کے لیے تیار