شرئیل می نے مئی 2021 میں نارزو 30 کو متعارف کرایا تھا اور اب اسے پاکستان میں پیش کردیا گیا ہے۔

نارزو 30 میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے کے اوپری بائیں کونے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 95 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ اسمارٹ فون اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے جس کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی موجود ہے، جس سے اسٹوریج میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق نارزو 30 میں این ایف سی چپ بھی موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر دیا گیا ہے۔

یہ 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری صفر سے 100 فیصد تک 65 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے جبکہ ریورس وائرڈ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل پورٹریٹ اور 2 میگا پکسل میکرو سنسرز موجود ہیں۔

فرنٹ اور بیک کیمروں میں سپر نائٹ اسکیپ موڈ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

یہ فون پاکستان میں 2 جولائی سے صارفین کو دستیاب ہوگا جس کی قیمت 32 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں