Dawn News Television

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2021 06:18pm

نور مقدم کے معاملے پر بیان دینے کے بجائے شجرکاری مہم شروع کرنے پر وزیراعظم پر تنقید

وزیراعظم عمران خان کو سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس پر بیان دینے کے بجائے شجرکاری کی مہم شروع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

چند روز قبل وزیراعظم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نتھیا گلی میں پودا لگانے کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا تھا۔

27 سالہ نور مقدم کے قتل کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ وزیراعظم اس معاملے پر بیان دیں۔

دیگر صارفین نے سخت الفاظ میں وزیراعظم پر تنقید کی۔

کچھ صارفین کے مطابق وزیراعظم عوام کے مسائل کو نظر انداز کررہے ہیں۔

ایک اور صارف نے بھی وزیراعظم سے بیان دینے کا مطالبہ کیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد میں پودا لگانے پر تنقید کی۔

دیگر صارفین نے کہا کہ شجرکاری بعد میں بھی ہوسکتی ہے، وزیراعظم کو بلز پاس کرنے چاہئیں۔

کچھ صارفین شجرکاری مہم پر برہم نظر آئے۔

دیگر صارفین کے مطابق خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کے بیانات اس بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ ہیں۔

ایک صارف نے وزیراعظم اور ان کی حکومت کے لیے اس معاملے پر ایک پلان آف ایکشن تیار کرکے شیئر کیا۔

خیال رہے کہ نور مقدم کے بہیمانہ قتل کے بعد ملک بھر کے عوام اس حوالے سے تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں، خواتین کی جانب سے خود کو غیر محفوظ تصور کرنے کے حوالے سے آواز اٹھائی جارہی ہے تاہم اس سب کے باوجود مذکورہ معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی کی وجہ سے کئی سوشل میڈیا صارفین ہیں جو ان کی جانب سے کسی کارروائی کے منتظر ہیں۔

Read Comments