نور مقدم کے معاملے پر بیان دینے کے بجائے شجرکاری مہم شروع کرنے پر وزیراعظم پر تنقید

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2021
27سالہ نور مقدم کے قتل کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود وزیراعظم  نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا—فوٹو: ٹوئٹر
27سالہ نور مقدم کے قتل کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود وزیراعظم نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا—فوٹو: ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان کو سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس پر بیان دینے کے بجائے شجرکاری کی مہم شروع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

چند روز قبل وزیراعظم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نتھیا گلی میں پودا لگانے کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا تھا۔

27 سالہ نور مقدم کے قتل کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ وزیراعظم اس معاملے پر بیان دیں۔

دیگر صارفین نے سخت الفاظ میں وزیراعظم پر تنقید کی۔

کچھ صارفین کے مطابق وزیراعظم عوام کے مسائل کو نظر انداز کررہے ہیں۔

ایک اور صارف نے بھی وزیراعظم سے بیان دینے کا مطالبہ کیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد میں پودا لگانے پر تنقید کی۔

دیگر صارفین نے کہا کہ شجرکاری بعد میں بھی ہوسکتی ہے، وزیراعظم کو بلز پاس کرنے چاہئیں۔

کچھ صارفین شجرکاری مہم پر برہم نظر آئے۔

دیگر صارفین کے مطابق خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کے بیانات اس بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ ہیں۔

ایک صارف نے وزیراعظم اور ان کی حکومت کے لیے اس معاملے پر ایک پلان آف ایکشن تیار کرکے شیئر کیا۔

خیال رہے کہ نور مقدم کے بہیمانہ قتل کے بعد ملک بھر کے عوام اس حوالے سے تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں، خواتین کی جانب سے خود کو غیر محفوظ تصور کرنے کے حوالے سے آواز اٹھائی جارہی ہے تاہم اس سب کے باوجود مذکورہ معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی کی وجہ سے کئی سوشل میڈیا صارفین ہیں جو ان کی جانب سے کسی کارروائی کے منتظر ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں