Dawn News Television

شائع 05 اگست 2021 09:32pm

سندھ میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 315 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 ہزار 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ عالمی وبا سے مزید 28 اموات بھی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 126 ہوچکی ہے جبکہ آج مزید 992 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 371 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 50 لاکھ 98 ہزار 56 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 3 لاکھ 94 ہزار 731 مثبت آئے جبکہ اس وقت 48 ہزار 234 مریض زیر علاج ہیں۔

Read Comments