Dawn News Television

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2021 05:21pm

اداکار سعد قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران پاکستانی ڈراموں کے اداکار سعد قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

سعد قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

اداکار نے بتایا کہ 'انہوں نے اپنی مکمل کورونا ویکسینیشن کروالی تھی لیکن اس کے باوجود بھی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا'۔

مزید پڑھیں: فیصل قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

سعد قریشی نے درخواست کی کہ 'وہ لوگ جنہوں نے گزشتہ چند روز میں مجھ سے ملاقات کی وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں'۔

اداکار نے مزید لکھا کہ 'میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے'۔

یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

گزشتہ ماہ اداکار فیصل قریشی، ماڈل نادیہ حسین، عدنان صدیقی اور اشنا شاہ بھی کورونا سے صحتیاب ہوئے۔

ان سے قبل مصطفیٰ قریشی، سنبل اقبال اور زرنیش خان بھی کورونا کا شکار ہوئیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کر رکھا تھا۔

Read Comments