Dawn News Television

شائع 16 اکتوبر 2021 12:55pm

سندھ میں کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاروبار ہفتے کے سات دن کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے مختلف شعبوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شادی بیاہ کی ان ڈور تقریبات کے لیے 300، آؤٹ ڈور کے لیے 500 ویکسین شدہ افراد کی اجازت ہوگی۔

دیگر ان ڈور تقریبات میں 300 اور آؤٹ ڈور میں ایک ہزار ویکسین شدہ افراد شرکت کر سکیں گے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

Read Comments