Dawn News Television

شائع 03 دسمبر 2021 06:44pm

گوگل اپنی پہلی اسمارٹ واچ پیش کرنے کیلئے تیار

گوگل کی جانب سے پکسل کے نام سے اسمارٹ فونز تو کافی عرصے تیار کیے جارہے ہیں مگر اب کمپنی اپنی پہلی اسمارٹ واچ پیش کرنے والی ہے۔

گوگل کی پہلی پکسل اینڈرائیڈ اسمارٹ واچ کے بارے میں بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ یہ دعویٰ سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق پکسل واچ کا کوڈ نام روہن رکھا گیا ہے۔

پکسل واچ کے خاکوں سے عندیہ ملتا ہے کہ اس میں گول ڈائل ڈسپلے ہوگا جس میں بیزل نہیں ہوگا جبکہ یہ اسمارٹ واچ دل کی دھڑکن کی رفتار اور قدموں کی تعداد کو بھی ٹریک کرے گی۔

گوگل پکسل واچ کے بارے میں افواہیں تو کافی عرصے سے سامنے آرہی ہیں مگر اب تک کمپنی کی جانب سے اسمارٹ واچ بنانے والی کمپنیوں جیسے سام سنگ کو اینڈرائیڈ سافٹ ویئر ہی فراہم کیے جارہے ہیں، ہارڈ ویئر پر کام نہیں ہورہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کی پہلی اسمارٹ واچ کو 2022 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ گوگل کے پکسل سیریز کے اسمارٹ فونز کے ویژن سے مطابقت بھی رکھتا ہے جن میں اب کمپنی نے اپنے پراسیسر کا اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پکسل واچ گوگل کے ویئر او ایس کے بہترین تجربے کو فراہم کرے گی۔

اس اسمارٹ واچ کو گوگل کا پکسل ہارڈ ویئر گروپ تیار کرے گا اور اس کے لیے فٹ بٹ سے مدد نہیں لی جائے گی۔

واضح رہے کہ فٹ بٹ اسمارٹ ٹریکر کمپنی گوگل نے کچھ عرصے پہلے خرید لی تھی۔

بنیادی طور پر گوگل کی اسمارٹ واچ کی تیاری کا مقصد ایپل واچ کو ٹکر دینا ہے۔

Read Comments