Dawn News Television

شائع 05 جنوری 2022 07:59pm

نئے اسمارٹ گلاسز جو سنیما آنکھوں کے سامنے لے آئے

اب تک متعدد اسمارٹ گلاسز متعارف ہوچکے ہیں مگر ان میں سے محض چند ہی آپ خرید کرسکتے ہیں اور ان میں سے بھی چند دیکھنے میں خوبصورت ہیں۔

اور ٹی سی ایل کے نئے اسمارٹ گلاسز این ایکس ٹی ویئر ایئر ان میں سے ایک ہے۔

خیال رہےکہ ٹی سی ایل نے 2021 میں ایک ایسا اسمارٹ گلاس متعارف کرایا تھا جو سنیما کو آنکھوں کے سامنے لے آتا ہے۔

اب اس کمپنی نے اس کا اپ ڈیٹ ماڈل این ایکس ٹی ویئر ایئر کے نام سے متعارف کرایا ہے۔

اس نئے اسمارٹ گلاس کو لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے دوران پیش کیا گیا جس میں کافی کچھ سابقہ ماڈل جیسا ہی ہے مگر وزن میں ایک تہائی حد ک کمی کی گئی ہے۔

اب اسمارٹ گلاسز کا وزن محض 75 گرام ہے اور اس کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ اسٹائلش بھی بنایا گیا ہے۔

این ایکس ٹی ویئر ایئر میں ڈسپلے سابقہ ماڈل جیسا ہی ہے یعنی 2 1080p مائیکرو او ایل ای ڈی پینل جو آنکھوں کے سامنے 4 میٹر کی دوری پر 140 انچ کی اسکرین میں فلمیں دیکھنے کی سہولت فراہم کرتے ہے۔

یعنی کو اس کو پہن کر گھومتے ہوئے بھی آپ فلم کو سنیما میں دیکھنے کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس بار کلر ری پروڈکشن کو بہتر کیا گیا ہے اور اسپیکرز اس کی کمانیوں میں موجود ہیں تو آڈیو سسٹم بھی بہتر ہوا ہے۔

اس اسمارٹ گلاس کو یو ایس بی سی پورٹ کے ذریعے فون یا لیپ ٹاپ سے کنکٹ کرکے ورچوئل ڈسپلے کو بنایا جاسکتا ہے۔

اور ہاں ان کو یو ایس بی سی کے ذریعے چارج کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گلاسز سنیما جیسے تجربہ فراہم کرتے ہیں، اور ان کو سیکنڈری اسکرین کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال قیمت اور دستیابی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا مگر گزشتہ سال کا ماڈل 676 ڈالرز کا تھا تو نئی ڈیوائس کی قیمت بھی اس سے ملتی جلتی ہوگی۔

سابقہ ماڈل کو متعارف کراتے ہوئے ٹی سی ایل نے بتایا تھا کہ ڈسپلے کے گرد موجود ٹرانسپیرنٹ ہالہ صارف کے تحفظ اور آس پاس کے حالات سے آگاہی کے لیے دیا گیا جبکہ ڈیوائس کو چلانے کے لیے سر کو حرکت دینا کافی ہوتا ہے تاہم اسمارٹ فون کو بھی کنٹرولر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تو نئے ماڈل میں بھی ایسا کیا گیا ہوگا۔

Read Comments