• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

2022 میں دستیاب ہونے والے چند بہترین لیپ ٹاپس

شائع January 5, 2022

ہر سال کے آغاز پر امریکا کے شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے نام سے ٹیکنالوجی ایونٹ ہوتا ہے۔

سال کے اس سب سے بڑے ٹیکنالوجی شو میں متعدد نئی ڈیوائسز اور کانسیپٹ ٹیکنالوجیز کو پیش کیا جاتا ہے۔

مگر یہ ایونٹ نئے لیپ ٹاپس کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی اہم ہے اور 2022 میں بھی متعدد کمپنیوں نے اپنی ڈیوائسز کو پیش کیا ہے۔

سی ای ایس میں متعارف کرائے گئے چند بہترین لیپ ٹاپس کے بارے میں جان لیں جو اس سال ہی کسی وقت دستیاب بھی ہوں گے۔

ڈیل ایکس پی ایس 13 پلس

فوٹو بشکریہ ڈیل
فوٹو بشکریہ ڈیل

بنیادی طور پر یہ ایکس پی ایس 13 سیریز کا فلیگ شپ ماڈل ہے اور اس میں سابقہ ورژنز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈیزائن، طاقتور ہارڈویئر کے نئے آپشنز اور چند کافی دلچسپ تبدییاں ڈسپلے اور فنکشنز کیز (Key) میں کی گئی ہیں۔

یہ ایسا لیپ ٹاپ ہے جس میں ٹچ پیڈ نہیں تو ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کے لیے اس کا استعمال کچھ مشکل ہو۔،

کی بورڈ سے اوپر ایک نیا کیپ ایکٹیو فنکشن کی فیر موجود ہے یعنی ٹچ کنٹرول پٹی جس کو میڈیا کنٹرول اور ایف این کیز سے بدلا جاسکتا ہے۔

لیپ ٹاپ میں 4K او ایل ای ڈی اسکرین اور 28 واٹ انٹٰل پراسیسر موجود ہے، یہ موسم بہار میں 1199 ڈالرز (2 لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اوسوز روگ زیفریوس ڈو 16

فوٹو بشکریہ اوسوز
فوٹو بشکریہ اوسوز

اوسوز نے ایک اور ڈوئل اسکرین لیپ ٹاپ کو اس ایونٹ میں پیش کیا جس کا ڈیزائن تو منفرد ہے ہی اس کے ساتھ یہ بہت طاقتور بھی ہے۔

اس میں 16 انچ کی مین اسکرین کے ساتھ 14.1 انچ کی سیکنڈری ٹچ اسکرین 4K ریزولوشن کے ساتھ دی گئی ہے اور یہ بیزل لیس لیپ ٹاپ ہے جس کی وجہ سے 2 کی بجائے ایک ہی بڑی اسکرین محسوس ہوتی ہے۔

یہ 2 ڈسپلے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا، پہلا نیبولا ایچ ڈی آر کیو ایچ ڈی ریزولوشن پینل جس کے ساتھ 165 ہرٹز ریفریش ریٹ ہوگا جس میں منی ایل ای ڈی بیک لائٹ استعمال کی گئی۔

دوسرا ڈوئل Spec پینل کے ساتھ ہے جسے روگ اور بی او ای نے تیار کیا ہے جو 4K ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ یا 1080p اور 240 ہرٹز ریفریش ریٹ پر سوئچ ہوسکتا ہے۔

بنیادی طور پر یہ لیپ ٹاپ گیمنگ کے لیے ہے جبس میں اے ایم ڈی رائیزن 9 6980 ایچ ایکس سیریز پراسیسر اور نویڈیا جی فورس آر ٹی ایکس 3080 ٹی موبائل گرافکس کا استعمال کیا گیا ہے۔

ڈیوائس میں 32 جی بی تک ریم اور 2 ٹی بی تک اسٹوری دی گئی ہے، اس کی قیمت نہیں بتائی گئی مگر یہ 3 ہزار ڈالرز (5 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

اوسوز روگ زیفریوس جی 14

فوٹو بشکریہ اوسوز
فوٹو بشکریہ اوسوز

اوسوز کا یہ نیا لیپ ٹاپ اے ایم ڈی کی نئی ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں جن میں سے بیشتر کا مقصد بیٹری لائف کو بڑاھانا ہے جبکہ کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

اس نئے لیپ ٹاپ میں اے ایم ڈی کا نیا رائیزن 9 6900 ایچ ایس سی پی یو استعمال کیا گیا ہے، جو کم پاور استعمال کرتا ہے مگر کارکردگی بہت اچھی ہے۔

اوسوز نے پراسیسر کو ٹھنڈا رکھنے کے یے ویپر چیمبرز اور لیکوئیڈ میٹل کا استعمال کیا ہے۔

120 سے 144 ریفریش ریٹ پر سوئچ ہونے والے ڈسپلے میں سابقہ ماڈل کے مقابلے میں زیادہ بہتر ویب کیم موجود ہے۔

اس کی قیمت کا اعلان تو نہیں کیا گیا مگر یہ مارچ 2021 میں کسی وقت دستیاب ہوگا۔

ایچ پی ایلیٹ ڈریگن فلائی

فوٹو بشکریہ ایچ پی
فوٹو بشکریہ ایچ پی

یہ ایچ پی کا تھرڈ جنریشن ہائبرڈ لیپ ٹاپ ہے جسے سی ای ایس میں پیش کیا گیا اور یہ بنیادی طور پر گھروں میں کام کرنے والے افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

اس میں کانفرنسنگ اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کا کام کرنے کے فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے۔

مگر جی 1 اور جی 2 کے برعکس ڈریگن فلائی جی 3 ٹو ان ون کی بجائے ریگولر کام شیل لیپ ٹاپ ہے جس میں 13.3 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے ایچ پی نے 5 میگا پکسل ویب کیم آٹو فریم کے ساتھ ڈیوائس کا حصہ بنایا ہے، جو کیمرے کو چہرے پر فوکس رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے چاہے آپ ارگرد حرکت ہی کیوں نہ کررہے ہوں۔

اے آئی پر مبنی نوائز ریڈکشن کے ساتھ ساتھ آڈیو فنکشنز کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا اور اگر کوئی فیس ماسک پہن کر بھی بات کرے تو بھی اس کی آواز واضح ہوتی ہے۔

اس کے اندر انٹیل کا نیا 12 جنریشن پراسیسر ہوگا جس کے ساتھ 32 جی بی تک ریم اور 2 ٹی بی تک اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔

فاسٹ وائی فائی 6 ای وائرلیس، بلیو ٹوتھ 5.2 اور آپشنل 4 جی ایل ٹی ای اور 5 جی سپورٹ کے آُشن بھی دیئے جائیں گے۔

کمپنی نے ابھی قیمت کا اعلان نہیں کیا مگر یہ مارچ میں دستیاب ہوگا۔

ایسر سوئفٹ ایکس

فوٹو بشکریہ ایسر
فوٹو بشکریہ ایسر

یہ ایسر کا پہلے سے زیادہ پتلا اور ہلکا لیپ ٹاپ ہے جو کونٹٰنٹ کی تیاری کے ساتھ روزمرہ کے ٹاسکس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کا وزن محض 1.4 کلو گرام ہے جس کے اندر اے ایم ڈی رائیزن 5800 یو اور 4 جی بی جی فورس آر ٹی ایکس 3050 ٹی آئی موجود ہے جو اس کو یوٹیوب ویڈیو یاتصاویر کی ایڈیٹںگ کے لیے بہترین بناتے ہیں۔

ایسر لیپ ٹاپ میں 12 جنریشن انٹیل کور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 14 انچ اور 16 انچ کی اسکرینز کے آپشن موجود ہے۔

لیپ ٹاپ میں 16 جی بی ریم اور ایک ٹی بی تک اسٹوریج کے آپشن ہوں گے۔

ایسر کی جانب سے فی الحال لیپ ٹاپ ماڈلز کی قیمتوں یا دستیابی کی تاریخ کااعلان نہیں کیا گیا۔

ایلین ویئر ایکس 14

فوٹو بشکریہ ڈیل
فوٹو بشکریہ ڈیل

ایلین ویئر ڈیل کی ایک ذیلی کمپنی ہے اور یہ اس کا تیار کردہ گیمنگ لیپ ٹاپ ہے جس کے بڑے ماڈل ایکس 15 آر 2 اور ایکس 17 آر 2 بھی ایونٹ میں پیش کیے گئے اور ان سب میں 12 جنریشن انٹیل آئی 9 پراسیسر اور نئے نویڈیا 30 ٹی آئی جی پی یو دیئے گئے ہیں۔

اس میں کوئی مخصوص پورٹس نہیں مگر ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ ضرور موجود ہے۔

ایکس 14 میں آر ٹی ایکس 3060 اور کور آئی 7 12900 ایچ کا امتزاج کیا گیا ہے مگر نویڈیا ایڈوانسڈ اوپٹیمس بھی ڈیوائس کا حصہ ہے جبکہ ایف ایچ ڈی 144 ہرٹز ڈسپلے دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈوئل چینیل ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور ڈولبی ایٹموس سراؤنڈ ساؤنڈ سپورٹ بھی لیپ ٹاپ کا حصہ ہے۔

یہ لیپ ٹاپ فروری میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 1799 ڈالرز (3 لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

ریزر بلیڈ 14، 15 اور 17

فوٹو بشکریہ ریزر
فوٹو بشکریہ ریزر

ان تینوں لیپ ٹاپس میں انٹیل کا نیا 12 جنریشن پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اے ایم ڈی رائیزن 6000 سی پی یوز، نویڈیا کے نئے آر ٹی ایکس جی پی یو سے لیس ہیں۔

تینوں ماڈلز میں نئے کی بورڈ کو دیا گیا ہے جن میں زیادہ بڑی کیز، لیزر کٹ اسپیکرز کے ساتھ ساتھ کولنگ کو بہتر بنایا گیا ہے۔

بلیو ٹوتھ 5.2،وائی فائی 6 ای، ایچ ڈی ایم آئی 2.1 سپورٹ کے ساتھ 1080p ویب کیم آئی آر کے ساتھ دیا گیا ہے جو چہرے کو شناخت کرنے کے لیے ہے۔

ریزر بلیڈ 17 میں 17.3 انچ کا ڈسپلے 360 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے جبکہ کیو ایچ ڈی ریزولوشن پر 240 ہرٹز ریفریش ریٹ دستیاب ہوگا۔

اس لیپ ٹاپ کے اندر 8 اسپیکرز ہیں اور اس کی قیمت 2700 ڈالرز (4 لاکھ 77 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو جنوری میں کسی وقت ریزر کی سائٹ پر پری آرڈر میں دستیاب ہوگا۔

ریزر بلیڈ 15 میں 15.6 انچ کا ڈسپلے موجود ہے جس کے ساتھ 16 سے 32 جی بی ریم ہے جس کو 64 جی بی تک اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک ٹی بی اسٹوریج ہے جس کو 2 ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس کی قیمت 2500 ڈالرز (4 لاکھ 44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو جنوری کے آخر میں پری آرڈر میں دستیاب ہوگا۔

ریزر بلیڈ 14 میں 16 جی بی ریم اور ایک ٹی بی تک اسٹوریج ہوگی جبکہ یہ 14 انچ کے 2 ڈسپلے آپشن میں دستیاب ہوگا۔

ایک آپشن میں ایف ایچ ڈٰ اسکرین 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگی جبکہ دوسرا کیو ایچ ڈی ڈسپلے ہے جس کے ساتھ 165 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا جائے گا۔

یہ لیپ ٹاپ بھی جنوری کے آخر میں ہری آرڈر میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز (3 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 10 دسمبر 2024
کارٹون : 9 دسمبر 2024