Dawn News Television

شائع 01 فروری 2022 08:22pm

اسلام آباد یونائیٹڈ کا آصف علی کو نائب کپتان بنانے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹد نے جارح مزاج بلے باز آصف علی نائب کپتاب بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے قبل آصف علی کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹیم کے سب سے سینئر رکن اور دو مرتبہ چیمپیئن بنوانے والے آصف علی کو ہم فخریہ طور پر نائب کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہیں۔

اس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں نے آصف علی کو مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل7: شاہد آفریدی اور زازئی کورونا وائرس سے صحتیاب

آصف علی نے نائب کپتان بنانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے ایک اور ذمے داری ہے اور میں اس کو پوری ذمے داری سے نبھاؤں گا۔

Read Comments