Dawn News Television

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2022 03:15pm

سونے کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 300 روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 34 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 286 روپے کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ 15 ہزار 141 ہوگئی۔

البتہ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں محض ایک ڈالر کا اضافہ ہوا اور ایک ہزار 927 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

تاہم آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی جے ایم اے) کے چیئرمین محمد ارشد نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل قدر میں کمی نے مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کو دباؤ میں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار مارکیٹ سے سونا اٹھانے کے لیے سرگرم ہیں۔

تاہم رمضان کی وجہ سے زیورات کی فروخت سست ہے اور عید الفطر کے بعد شادی کے سیزن کے آغاز سے قبل آخری ہفتے میں اس میں تیزی آسکتی ہے۔

Read Comments