Dawn News Television

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2022 08:28am

پاکستان ہاکی ٹیم کا نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی کے ساتھ دورہ یورپ کا آغاز

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کا آغاز نیدرلینڈز کو رضوان کی شان دار ہیٹ ٹرک کی مدد سے 3-5 سے شکست دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بریڈا میں دورہ یورپ پر پاکستان ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا اور نیدر لینڈز کو 5 کےمقابلے میں 3 گول سے ہرادیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں کھیل کے آغاز میں پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن نیدرلینڈز نے لگاتار دو گول کرکے قومی ٹیم پر ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔

کھیل کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ میچ پانچ کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے رضوان نے 3 گول، مبشر اور اعجاز نے ایک،ایک گول کیa.

خیال رہے کہ دورہ یورپ میں قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید، ہیڈ کوچ سیگفرائیڈایکمین، معاون کوچ وسیم احمد، ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر اور گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف بھی موجود ہیں۔

پاکستان دورہ یورپ کا دوسرا میچ 27 اپریل کو نیدرلینڈ کے خلاف بریڈا میں کھیلے گا۔

Read Comments