Dawn News Television

اپ ڈیٹ 12 اگست 2022 03:19pm

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا جبری طور پر لاپتا افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پر زور دیا ہے کہ جبری طور پر لاپتا کیے گئے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا انہیں فوری طور پر سول عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ان کی گرفتاری یا حراست کی قانونی حیثیت کو ثابت کیا جا سکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو جاری ہونے والی 'بریوینگ دی اسٹارم: انفورسڈ ڈسپیئرنس اینڈ دی رائٹ ٹو پراٹیسٹ' کے عنوان سے جاری ہونے والی رپورٹ میں انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام زیر حراست افراد کو فوری طور پر ان کی گرفتاری یا حراست کی وجوہات سے آگاہ کرے اور انہیں ان کے حقوق بشمول ان کی حراست کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے کے لیے وکیل تک فوری رسائی کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرے۔

مزید پڑھیں: لاپتا افراد کیس: ’آخری موقع دے رہے ہیں، کچھ نہ ہوا تو وزیراعظم کو طلب کریں گے‘

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جبری گمشدگیوں کے تمام الزامات کی فوری، مکمل، آزاد اور غیر جانبدارانہ مجرمانہ تحقیقات کی جائیں اور جہاں کافی قابلِ قبول شواہد موجود ہوں، مجرمانہ غفلت کے مرتکب مشتبہ افراد پر سویلین عدالتوں میں مقدمہ چلائیں جو انصاف کے بین الاقوامی ٹرائل کے معیارات کے مطابق ہو۔

انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے کہا کہ کوئی بھی آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ریاستی ایجنسیوں کو مبینہ خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے الزام کا سامنا کرنے والے اہلکاروں یا ملحقہ اداروں سے تفتیش کرنے سے روک دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ تحقیقات، اور کوئی بھی قانونی چارہ جوئی براہ راست مجرموں تک محدود نہ ہو بلکہ ان لوگوں کی مجرمانہ غفلت کا تعین کرے جن پر حکم دینے، درخواست کرنے، منصوبہ بندی کرنے، اکسانے، سازش کرنے، مدد کرنے یا جرم کے ارتکاب میں سہولت کاری کا شبہ ہے، اس کے علاوہ اعلیٰ افسران جو جانتے تھے یا جنہیں معلوم ہونا چاہیے تھا کہ کوئی ماتحت جرم کر رہا ہے یا کرنے والا ہے لیکن جرم کو روکنے، دبانے یا سزا دینے کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہئوے انہوں نے معقول اور ضروری اقدامات نہیں اٹھائے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتا افراد کیس: پرویز مشرف، جانشین حکمرانوں کو نوٹس

لوگوں کے پرامن انداز میں جمع ہونے کے معاملے پر ایمنسٹی نے حکومت سے کہا کہ وہ بغیر کسی امتیاز کے احتجاجی ریلیوں میں لوگوں کے پرامن انداز میں جمع ہونے کی سہولت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں آزادی کے ساتھ اپنے اس حق کے استعمال کی ضمانت بھی دے۔

ایمنسٹی نے مزید کہا کہ اسے حکومت کو پرامن احتجاج کے حق کا استعمال کرنے والے افراد کو گرفتار، ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں کرنا چاہیے۔

Read Comments