Dawn News Television

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2022 12:32am

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اور ٹوئٹر پر ٹرولنگ

قومی کرکٹ ٹیم جب بھی میدان میں اترتی ہے، بہتر سے بہتر کارکردگی کی کوشش کرتی ہے لیکن ہمارے دلوں کا بھی اپنا ایک مزاج ہوتا ہے، میچ کے دوران مختلف نشیب و فراز آئے، ایشیا کپ کے فائنل میں جدوجہد کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات کا سامنا تھا۔

پاکستانی ٹیم کے حق میں ٹاس کے ساتھ کھیل میں جیت آسان محسوس ہو رہی تھی کیونکہ سری لنکا کے کھلاڑی یکے بعد دیگر آؤٹ ہو رہے تھے، ایک سنچری سے زیادہ رنز کے بعد ہوا بدلی اور پاکستانی ٹیم کے لیے کھیل میں ایک نیا موڑ آیا اور معاملات اس وقت بگڑے جب قومی ٹیم گیند کو باؤنڈری پار ہونے سے روکنے کی ناکام کوشش کر رہی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے 171 رنز کا ہدف ملا، ابتدائی طور پر پُرجوش شائقین اس وقت تناؤ کا شکار ہو گئے جب ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر جلدی آؤٹ ہو گئے۔

ایک ایسے کھیل کے باوجود جس میں ہمارا بلڈ پریشر اوپر نیچے ہو رہا تھا اس وقت شائقین اپنی ٹی وی اسکرینوں پر چپکے رہے اور تبدیلی کی امید کرتے رہے۔

کھیل سے متعلق سب یقیناً براہ راست ٹوئٹ کیا جاتا رہا اگرچہ سری لنکا 23 رنز سے جیت گیا لیکن ایک بات یقینی ہے کہ یہ ایک اچھا میچ تھا۔

شاداب خان نے اس کھیل میں کافی توجہ حاصل کی، وکٹ لینے اور کھیلنے کے باوجود شائقین کی نظریں ان پر تھیں اس دوران کھلاڑی کو کچھ مایوس کن لمحات کا سامنا رہا، تاہم کیچ چھوڑنے کے باوجود بھی ان کے مداحوں نے ان کا ساتھ دیا۔

شاداب خان ایک اور مشکل سے گزرے جب وہ آصف علی سے ٹکرائے، وہ اس حادثے پر ہماری طرح نہیں تو کچھ مایوس ضرور نظر آئے۔

ایسے میں ان کے مداح ان کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف میدان میں آگئے۔

اس کا روشن پہلو وہ یادگار لمحہ تھا جس نے اس کی بدولت ہمارے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

دوسری اننگز میں داخل ہوئے اور تمام سکون برباد ہوگیا۔

بابر اعظم اور فخر زمان کی لگاتار وکٹیں بھی کسی کام نہ آئیں۔

ٹوئٹر صارفین ایسی صورت میں اپنی ٹوئٹ تیار کرکے ڈرافٹ میں محفوظ کرنے کے لیے تیار بیٹھے تھے۔

شائقین کی تمام امیدیں رضوان کی بیٹنگ سے وابستہ تھیں۔

نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے پاس ہمیشہ حارث رؤف کی صورت میں ایک تباہ کن وکٹ دستیاب ہوتی ہے۔

کیا آپ کے دل کی دھڑکن ٹھیک ہو گئی یا آپ بھی ہماری طرح میچ کے نتائج سے سنبھلنے کی کوشش کر رہے ہیں؟

Read Comments