Dawn News Television

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 09:59pm

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا کردی گئیں اور تابوت ونڈزر کارسل میں سینٹ جارج چیپل کے رائل والٹ میں اتار دیا گیا۔

ویسٹ منسٹر ایبے کے اندر جہاں ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ادا کی گئیں، تقریباً 500 ممالک کے صدور، وزرائے اعظم، غیر ملکی شاہی خاندان کے افراد، معززین سمیت امریکا کے صدر جو بائیڈن بھی 2 ہزار افراد کے اجتماع میں شامل تھے۔

بعدازاں ونڈسر کیسل میں سینٹ جارج چیپل کی طرف توجہ مبذول ہوگئی، جہاں ان کی تدفین سے قبل تقریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی۔

Read Comments