Dawn News Television

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2022 08:48am

نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی فتح کے باوجود شائقین دوسری اننگز سے مایوس

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان کی پہلی فتح حاصل کی، تہلکہ خیز باؤلنگ اٹیک اور عقابی آنکھوں والی فیلڈنگ کے ساتھ مضبوط آغاز کرنے کے بعد قومی ٹیم کی کامیابی کے باوجود بیٹنگ کارکردگی نے شائقین کو مایوس کردیا۔

آج نیدرلینڈز کی ٹیم کے کپتان نے اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جنہیں یہ معلوم نہیں تھا۔

نیدر لینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 92 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستانی شائقین کے لیے ماحول جوش و خروش سے پروان چڑھا تھا جنہیں امید تھی کہ کھیل 10 اوورز میں ختم ہو جائے گا لیکن میچ مزید 4 اوورز تک کھینچنے پر ٹیم کو شائقین کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

شائقین نے شاداب خان کی وکٹیں، حارث رؤف کی خطرناک باؤلنگ اور محمد وسیم کے جان لیوا یارکرز پر جشن منایا لیکن خود غرض اننگز کے بارے میں بات کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کہا۔

کرکٹ شائقین نے وکٹوں کے نقصان کو غیر ضروری قرار دیا۔

ٹوئٹر پر کرکٹ شائقین نے کپتان بابر اعظم پر خوب تنقید کی لیکن ان کی کارکردگی کے باوجود بھی کچھ شائقین ان کی حمایت میں آگئے۔

شائقین نے ’نظر اتارنے‘ کے لیے خصوصی انتظامات کا بھی مطالبہ کیا۔

اس کے باوجود بھی کچھ شائقین کھلاڑی کے حق میں آگئے۔

حارث رؤف کے خطرناک باؤنسر سے چہرے پر چوٹ آنے کے بعد شائقین نے ڈچ بلے باز باس ڈی لیڈ کے لیے دعائیں بھی کی۔

شائقین نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ پر توجہ مرکوز کی، پاکستان کے ورلڈ کپ میں رہنے کے جو بھی کم امکانات باقی رہ گئے، اس کے لیے انہوں نے بھارت اور پروٹیز کے درمیان میچ پر نظریں لگائیں۔

Read Comments