Dawn News Television

شائع 05 نومبر 2022 08:29pm

صوبائی حکومتوں کی ایما پر سڑکیں بلاک کرنا قابل مذمت ہے، رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دو روز سے پولیس کی حفاظت میں اور صوبائی حکومتوں کی ایما کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کا سڑکیں بلاک کرنا اور قومی شاہراہیں بند کرنا قابل مذمت اور باعث شرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی فسطائی سیاست کی ناکامی کا غصہ عوام کو مشکلات اور تکلیف میں ڈال کر نکال رہی ہے۔

Read Comments