Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2022 12:17am

عمران خان کے ساتھ ساتھ عوام کی جان کو خطرہ ہے، وزارت داخلہ کا خط

وفاقی وزارت داخلہ نے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے چاروں صوبوں کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کےمطابق عمران خان کے ساتھ ساتھ عوام کی جان کوخطرہ ہے۔

خط میں کہا گیا کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہو چکا ہے اور حملے میں ایک شخص کی جان بھی جاچکی ہے۔

خطرات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر بم دھماکے، آئی ای ڈی حملے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

Read Comments