Dawn News Television

شائع 24 نومبر 2022 01:21pm

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر حملہ کی منصوبہ بندی کا الزام ٹی ایل پی پر لگانا حکومت کی واہیات حرکت ہے، سعد رضوی

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام تحریک لبیک پاکستان پر لگانا حکومت کی انتہائی بھونڈی اور واہیات حرکت ہے۔

سربراہ ٹی ایل پی نے اپنے ٹوئٹ میں ایک لیٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور فی الفور اس تھریٹ لیٹر کو جاری کرنے پر پوری قوم سے معافی مانگے، تحریک لبیک کسی بھی قسم کے دہشتگردانہ فعل کی مخالف ہے۔

Read Comments