Dawn News Television

اپ ڈیٹ 06 فروری 2023 10:04pm

شام اور ترکیہ میں خوفناک زلزلے سے تباہی کے مناظر

ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ترکیہ میں کم از کم 912 اور شام میں 560 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس سے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ پڑوسی ملک شام میں بھی نقصان ہوا ہے۔

امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی تقریباً 17.9 کلومیٹر تھی، جس کے 15 منٹ بعد 6.7 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔

یہ دونوں ممالک میں اس صدی کا سب سے خطرناک زلزلہ ہے جس سے اب تک دونوں ممالک میں 14 سو کے قریب شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار تک افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہیڈر تصویر: ترکیہ میں شدید زلزلے سے 5 ہزار سے زائد شہری زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ابھی تک ریسکیو کا عمل جاری رہے—فوٹو: انادولو ایجنسی

Read Comments