پاکستان

سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ تعینات

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں اور اسی لیے ان کی غیر موجودگی میں سردار طارق مسعود قائم مسعود چیف جسٹس ہوں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بیرون ملک روانگی کے سبب جسٹس سردار طارق مسعود کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں اور اسی لیے ان کی غیرموجودگی میں سردار طارق مسعود قائم مسعود چیف جسٹس ہوں گے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جس دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک ہوں گے، اس تمام عرصے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے سب سے سینئر ترین جج سردار طارق مسعود کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود کل قائمقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے اور ان کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہو گی۔

پرتھ ٹیسٹ دوسرا روز: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے 132 پر 2 آؤٹ، ڈیبیو پر عامر جمال کی 6 وکٹیں

2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل

آرمی چیف کا دورۂ امریکا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت