جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز، دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 6 جوان شہید
پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر
جنوبی وزیرستان کے علاقے دژہ غونڈئی میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانے میں کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مزدور دژہ غونڈئی میں زیر تعمیر پولیس تھانہ میں کام کر رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق مزدوروں کا تعلق وزیرستان سے ہے۔
مزید بتایا کہ پولیس نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔