• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 3:22pm

جنوبی وزیرستان: زیرتعمیر تھانے پر فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق

شائع December 22, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

جنوبی وزیرستان کے علاقے دژہ غونڈئی میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانے میں کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مزدور دژہ غونڈئی میں زیر تعمیر پولیس تھانہ میں کام کر رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق مزدوروں کا تعلق وزیرستان سے ہے۔

مزید بتایا کہ پولیس نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 دسمبر 2024
کارٹون : 9 دسمبر 2024