پاکستان

پی پی 171 سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

حماد اظہر دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ہیں اور مختلف مقدمات میں اشتہاری بھی ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی پر دستخط بھی اصلی نہیں، درخواست گزار

پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 171 سے سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر رانا عرفان ایڈووکیٹ نے اعتراض دائر کیا، درخواست گزار نے کہا ہے کہ حماد اظہر دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ہیں اور مختلف مقدمات میں اشتہاری بھی ہیں، رہنما پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط بھی اصلی نہیں ہیں، درخواست میں ریٹرننگ افسر سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Election 2024

الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کا حکم

ریاست نے بلوچ مظاہرین کے ساتھ اچھا نہیں کیا، سیکریٹری این سی ایچ آر