دنیا

بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر پر حملہ، جوابی کارروائی میں 10حوثی مارے گئے

امریکی فوجی اقدامات غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں اپنا فریضہ ادا کرنے سے نہیں روک سکتے، حوثی ترجمان

بحیرہ احمر میں امریکی حملوں میں دس حوثی ہلاک ہوگئے جب کہ حوثی ترجمان نے امریکا کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی گروپ کے حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کی کال پر امریکی ہیلی کاپٹر مدد کو پہنچا تو حوثیوں کی کشتیوں سے حملہ کیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق جوابی فائرنگ میں حوثیوں کی تین کشتیاں ڈوب گئیں اور کشتیوں پر موجود عملہ ہلاک ہو گیا ۔

دوسری جانب حوثیوں کے ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی فوجی اقدامات انہیں غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں اپنا فریضہ ادا کرنے سے نہیں روک سکتے۔

Hamas Israel Conflict

ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسکول کے اوقات میں چائلڈ اداکاروں کے ڈراموں میں کام پر پابندی کا آرڈیننس جاری

نئے سال کے پہلے روز بھی غزہ پر وحشیانہ بمباری، مزید 100 فلسطینی شہید