بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر پر حملہ، جوابی کارروائی میں 10حوثی مارے گئے

اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق جوابی فائرنگ میں حوثیوں کی تین کشتیاں ڈوب گئیں اور کشتیوں پر موجود عملہ  ہلاک ہو گیا—فوٹو: ایکس
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق جوابی فائرنگ میں حوثیوں کی تین کشتیاں ڈوب گئیں اور کشتیوں پر موجود عملہ ہلاک ہو گیا—فوٹو: ایکس

بحیرہ احمر میں امریکی حملوں میں دس حوثی ہلاک ہوگئے جب کہ حوثی ترجمان نے امریکا کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی گروپ کے حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کی کال پر امریکی ہیلی کاپٹر مدد کو پہنچا تو حوثیوں کی کشتیوں سے حملہ کیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق جوابی فائرنگ میں حوثیوں کی تین کشتیاں ڈوب گئیں اور کشتیوں پر موجود عملہ ہلاک ہو گیا ۔

دوسری جانب حوثیوں کے ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی فوجی اقدامات انہیں غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں اپنا فریضہ ادا کرنے سے نہیں روک سکتے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں