پاکستان

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد

نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات منظور کیے، نااہل قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا

مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لاہور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر اپیل پر اعتراض عائد کردیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اعتراض لگایا گیا ہے کہ اپیل کے ساتھ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کی مصدقہ کاپی لف نہیں ہے۔

نواز شریف کے خلاف اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا،نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کیے، نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دیا جائے۔

Election 2024

ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسکول کے اوقات میں چائلڈ اداکاروں کے ڈراموں میں کام پر پابندی کا آرڈیننس جاری

نئے سال کے پہلے روز بھی غزہ پر وحشیانہ بمباری، مزید 100 فلسطینی شہید