پاکستان

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت

جسٹس ہاشم کاکڑ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کےکاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اپیلیٹ کورٹ میں درخواست پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کی۔

درخواست گزار نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال اقامہ ہولڈر ہیں، انہوں نے اقامہ ظاہر نہیں کیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جام کمال نے اپنے اثاثوں میں جس کمپنی کا اقامہ لیا، وہ بھی ظاہر نہیں کیا، جسٹس ہاشم کاکڑ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

اپیلیٹ کورٹ نے بلوچستان کے حلقے پی بی 41 سے پی ٹی آئی امیدوار میر علی آغا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، اسی طرح پی بی 41 کے امیدوار محمد سلیم کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی، جسٹس ہاشم نے پی بی 41 کےامیدوار نصیب اللہ کو الیکش لڑنے کی اجازت دے دی۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 44 کے امیدوار عبدالوحید کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، اسی طرح جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 42 کےامیدوار ابراہیم کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے این اے 259 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

Election 2024

پاکستان میں انتخابات سے قبل اے آئی کے ذریعے گمراہ کن مواد شیئر کیے جانے کا انکشاف

رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی

نگران وزیر اطلاعات پنجاب کا ایران میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس