پاکستان

ہم عوام پاکستان پارٹی کی انتخابی نشان ’بلا‘ حاصل کرنے کیلئے ایک اور درخواست

سپریم کورٹ نے اب پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس نمٹا دیا ہے، بلے کے نشان سے متعلق ہماری درخواست التوا کا شکار ہے, الیکشن کمیشن میں جمع درخواست میں مؤقف

ہم عوام پاکستان پارٹی نے بلے کے نشان کے حصول کےلئے ایک اور درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔

درخواست میں بیان کیا گیا ہے کہ 28 دستمبر کو الیکشن کمشین نے ہمیں خط لکھا کہ بلے کا کیس زیر سماعت ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اب پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس نمٹا دیا ہے جب کہ بلے کے نشان متعلق ہماری درخواست التوا کا شکار ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد الیکشن کمیشن آف پاکستان اب ہمیں بلے کا نشان الاٹ کردے۔

Election 2024

سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئے

دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ 21 رنز سے جیت گیا

برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ آزادکشمیر، بھارت کا احتجاج