دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ 21 رنز سے جیت گیا

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2024
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
فوٹو:ایکس
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست ہوگئی، نیوزی لینڈ نے 21 رنز سے فتح حاصل کرلی، میزبان ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری مل گئی۔

5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کا دوسرا میچ آج ہیملٹن میں جاری ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے، اسامہ میر، عامر جمال نے ایک، ایک، عباس آفریدی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے صائم ایوب اس بار صرف ایک رن بنا کر ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے، جبکہ محمد رضوان بھی صرف 7 رنز بنا سکے، قومی ٹیم کے مجموعی طور پر 10 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب اور محمد رضوان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے بیٹنگ لائن اپ کو سنبھالا، انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے صرف 25 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 93 رنز کے مجموعے پر ایڈم ملنے کا شکار ہوگئے۔

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں گرتی چلے گئیں، بابر اعظم نے 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد 4، اعظم خان 2، عامر جمال 9، عباس آفریدی 7 ، حارث رؤف 2 جبکہ اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

شاہین آفریدی نے 2 چھکوں کی مدد سے کھیل کو آگے بڑھایا لیکن 22 رنز بنا کر ایڈم ملنے کو وکٹ دے بیٹھے۔

پوری ٹیم 19.3 اوورز میں آؤٹ ہوگئی اور صرف 173 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ایڈم ملنے نے 4،ٹم ساؤتھی نے 2، بین سیئرز اور اور ایش سودھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے میچ کا آغاز کیا، میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری، ڈیون کونوے 20 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے تھے۔

میزبان ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا، فن ایلن نے 5 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے صرف 41 گیندوں میں 74 رنز کی دھوان دھار اننگز کھیلیں لیکن سنچری نہ بنا سکے اور اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اسی دوران کپتان کین ولیمسن رنز بنانے کے دوران ٹانگوں میں درد کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں 26 رنز بنا کر میچ چھوڑ کر جانا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 147 رنز کے مجموعے پر گری، ڈیرل مچل 17 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار ہوئے۔

مارک چیپمین 4 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے، جس کے بعد حارث رؤف نے ایڈم ملنے (0) اور ایش سودھی (0) اور گیلن فلپس (13) کو پویلین پہنچایا، جبکہ مچل سینٹر کو اعظم خان نے رن آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا سکی۔

دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر واپس آگئے ہیں جو کووڈ-19 کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔

پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0۔1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں کیویز نے 46 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

حارث رؤف 3، عباس آفریدی 2 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی اسکواڈ:

شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، عامر جمال، اسامہ میر، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز

پاک-نیوزی لینڈ سیریز:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ - 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں

پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ - 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں

تبصرے (0) بند ہیں