پاکستان

امیدوار کو انتخابی نشان ’ تیر ’ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پیپلزپارٹی کےامیدواروں کو تیر کا انتخابی نشان آلاٹ نہیں کیا جارہا، پی پی 20 چکوال پر ٹکٹ آلاٹ ہونے کے باوجود انھیں آزاد امیدوار کے طور پر درج کیا گیا، سینیٹر تاج حیدر کا سکندر سلطان راجا کو خط

پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے امیدوارکو تیر کا انتخابی نشان نہ ملنے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق انچارج سینٹرل الیکشن سیل پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کوخط لکھا۔

اپنے خط میں سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی کےامیدواروں کو تیر کا انتخابی نشان آلاٹ نہیں کیا جارہا، پی پی 20 چکوال پر پارٹی امیدوار کو تیر کے انتخابی نشان سے محروم کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے اس میں کہا کہ پیپلزپارٹی کا ٹکٹ آلاٹ ہونے کے باوجود انھیں آزاد امیدوار کے طور پر درج کیا گیا۔

خط میں سینٹر تاج حیدر نے مطالبہ کیا کہ پی پی 20 چکوال سے ان کے امیدوار کو تیر کا انتخابی نشان آلاٹ کیا جائے۔

Election 2024

سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئے

محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں خونریز کارروائیاں جاری، مزید 5 فلسطینی شہید