• KHI: Cloudy 31.8°C
  • LHR: Sunny 32.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Cloudy 31.8°C
  • LHR: Sunny 32.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

امیدوار کو انتخابی نشان ’ تیر ’ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

شائع اپ ڈیٹ
پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنےامیدوارکو تیر کا انتخابی نشان نہ ملنے پر چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھ دیا—فائل فوٹو: اے پی پی
پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنےامیدوارکو تیر کا انتخابی نشان نہ ملنے پر چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھ دیا—فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے امیدوارکو تیر کا انتخابی نشان نہ ملنے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق انچارج سینٹرل الیکشن سیل پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کوخط لکھا۔

اپنے خط میں سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی کےامیدواروں کو تیر کا انتخابی نشان آلاٹ نہیں کیا جارہا، پی پی 20 چکوال پر پارٹی امیدوار کو تیر کے انتخابی نشان سے محروم کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے اس میں کہا کہ پیپلزپارٹی کا ٹکٹ آلاٹ ہونے کے باوجود انھیں آزاد امیدوار کے طور پر درج کیا گیا۔

خط میں سینٹر تاج حیدر نے مطالبہ کیا کہ پی پی 20 چکوال سے ان کے امیدوار کو تیر کا انتخابی نشان آلاٹ کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026