پاکستان

واپڈا کو عام انتخابات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

واپڈا حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا کہ واپڈا ملک بھر میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گریزاں رہے، الیکشن کمیشن

لوڈشڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہونے کے خدشہ پر الیکشن کمیشن نے واپڈا کو 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ واپڈا حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا کہ واپڈا ملک بھر میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔

مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے مختلف حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Election 2024

عام انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی نے ویب سائٹ لانچ کردی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، فضل الرحمٰن

برطانوی شہزادی کے بعد بادشاہ چارلس کی بھی سرجری کردی گئی