Dawn News Television

شائع 15 فروری 2024 10:40am

پیپلزپارٹی کا بلوچستان میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے بلوچستان سے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیداروں اور رہنماؤں نے جیالے وزیراعلیٰ کی قیادت میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں نومنتخب اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہارنے والے امیدوار اور ان کی جماعتیں اداروں، افسران اور امیدواروں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی صوبے میں 11 نشستوں میں کامیابی کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے، لہٰذا ان کی جماعت کو بلوچستان میں حکومت بنانے کا حق ہے، مزید کہا کہ دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحادی حکومت کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Read Comments