دنیا

خان یونس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری

الجزیرہ کی جانب سے حاصل کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں فلسطینیوں پر ڈرون حملہ کردیا، قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ نے ویڈیو جاری کردی، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ماہ مقدس میں جارحیت جاری رکھتے ہوئے 24 گھنٹے میں مزید 82 فلسطینیوں شہید کردیے۔

الجزیرہ کی جانب سے حاصل کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ یہ واقعہ جنوری کے شروع میں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے علاقے السیکا میں پیش آیا۔

فوٹیج میں، جسے ڈرون کے ذریعے فلمایا گیا تھا اور اسے اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈ سنٹر تک پہنچایا گیا تھا، چاروں افراد، جو غیر مسلح دکھائی دیتے ہیں، ایک سڑک پر چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جسے اسرائیلی فورسز نے ڈورن کے ذریعے نشانہ بنارہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ فوٹیج جنوبی غزہ میں خان یونس میں جنگی زون کی ہے اور وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

انتباہ: اس ویڈیو میں پریشان کن مناظر ہیں

دوسری جانب الشفاء ہسپتال میں اسرائیلی آپریشن چھٹا روز میں داخل ہو گیا ہے، الشفا ہسپتال میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 140 تک جا پہنچی جبکہ اسرائیلی فورسز نے 650 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے الشفا اسپتال کا محاصرہ کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر متعدد حملے کیے، ہسپتال کے گرد تین اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، حماس نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

Hamas Israel Conflict

اسرائیلی فوج نے الشفا ہسپتال سے مریضوں اور طبی عملے کو انخلا کا حکم دے دیا

غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد کو چین اور روس نے ویٹو کردیا

امریکا نے رفح میں اسرائیلی آپریشن کو ’غیر ضروری‘ اور ’غلطی‘ قرار دے دیا