Dawn News Television

شائع 28 مارچ 2024 12:53am

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے مخصوص نشستوں کی تعداد آئین کے مطابق نہ دینے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب نوراورکزئی نےالیکشن کمیشن کے فیصلےکے خلاف درخواست دائرکی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ مخصوص نشستوں کا الیکشن کمیشن کا 4 مارچ کا نوٹیفیکیشن کالعدم قراردیاجائے۔

اس میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں مخصوص نشستیں دینے کا طریقہ واضح ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو خواتین کی تین اور اقلیت کی ایک مخصوص نشست کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت دے۔

واضح رہے کہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جو یو آئی ف) کو دینے کی درخواست منظور کی تھی۔

Read Comments