دنیا

سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل طلب

8 اپریل کو کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے، سعودی عدالت کی شہریوں سے اپیل

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 8 اپریل کو کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے۔

عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق ممکنہ طور پر 10 اپریل کو سعودی عرب میں عید الفطر ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

وفاقی حکومت کا عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

’پچھلے 5 سالوں میں والدین اور بہن کا انتقال ہوا‘، عمران عباس آبدیدہ ہوگئے

الشفا ہسپتال میں اسرائیل کی جارحیت، عالمی ادارہ صحت نے ہولناک تفصیلات جاری کردیں