وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے عید الفطر کے لیے 4 تعطیلات کا اعلان کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتہ) تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، مزید کہا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائےگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں