جنسی چھیڑ خانی کے مناظر کی شوٹنگ پر مادھوری ڈکشٹ رو پڑی تھیں، رنجیت
گوپال بیدی المعروف رنجیت نے انکشاف کیا کہ مادھوری ڈکشٹ نے ان کے ساتھ چھیڑ خانی کے مناظر شوٹ کروانے سے انکار کردیا تھا۔
کراچی کے علاقے موچکو میں ’محبت کی شادی‘ کرنے پر ایک نوجوان خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا گیا جب کہ مقتولہ کا شوہر اور کمسن بیٹی زخمی ہیں۔
کراچی پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق واردات اتوار کی شام کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ رئیس گوٹھ میں 24 سالہ نیدا کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ اس کا شوہر 26 سالہ جاوید علی اور سات ماہ کی بیٹی زخمی ہوگئیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ خاتون نے اپنی مرضی کے مطابق اور گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔
سینئر افسر نے کہا کہ مقتولہ کا بھائی مبینہ طور پر اس واردات میں ملوث ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش کو قانونی ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کی طبی امداد کی فراہمی کے لیے سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔