پاکستان

اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام: ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ملزم عبد المتین ایڈووکیٹ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

ملزم عبد المتین ایڈووکیٹ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم میاں عبد المتین ایڈووکیٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

ملزم پر حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کا الزام ہے۔

تھانہ ساندہ نے ملزم عبد المتین ایڈووکیٹ کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بہت سارے لڑکوں کے ساتھ جگری دوستی ہے، نازش جہانگیر

نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، عماد اور عامر کی واپسی

شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر آج منائی جائے گی