Dawn News Television

شائع 12 اپريل 2024 12:01am

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے سینیئر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ دنو سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں روٹیشن پالیسی ہوگی، یہ پالیسی کپتان پر بھی لاگو ہوگی، تاہم اس وقت نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سلیکٹرز اب سلیکٹرز نائب کپتان کے لیے ناموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رضوان اس ذمے داری کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ساتھ ہی شاداب خان کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانگیشیڈول ہے۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

مائیکل بریس ویل، فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میکونچی، ایڈم ملنے، جمی نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی

Read Comments