Dawn News Television

شائع 19 اپريل 2024 07:57pm

لاہور: شہری کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کا الزام، ایس ایچ او شادمان گرفتار

لاہور میں تعینات پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے خلاف شہری کو اغوا کرکے اس سے تاوان وصول کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرکے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شادمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ایس ایچ او افضال رؤف اور سب انسپکٹر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کے خلاف ضلع شیخوپورہ کے تھانہ فیروزوالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واقعہ کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی الیاس کو زبردستی گن پوائنٹ پر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم جگہ لے جایا گیا اور ایک کروڑ کا مطالبہ کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق الیاس نے گھر فون کر کے 12 لاکھ روپے منگوائے اور وہ رقم اہلکاروں کو دے کر اپنی جان چھڑوائی۔

Read Comments