• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20: بارش کے باعث میچ بے نتیجہ ختم

شائع April 18, 2024
—فوٹو: پی سی بی
—فوٹو: پی سی بی
—فوٹو: پی سی بی
—فوٹو: پی سی بی
—فوٹو: پی سی بی
—فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم، میچ شروع ہونے سے قبل ہی بارش کا آغاز ہوگیا تھا۔

ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، اس کے بعد کھلاڑی میدان میں آئے ہی تھے کہ محکمہ موسمیات کی پشی گوئی کے مطابق شہر میں بارش شروع ہوگئی جس کے بعد کریز کو کورز کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا۔

گزشتہ کئی گھنٹوں سے راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا جب کہ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے کے جاری رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

بارش رکنے کے بعد میدان کو خشک کرکے میچ کو 5، 5 اوررز تک محدود کیا گیا تاہم ابھی صرف 2 گیندیں ہی کرائی گئی تھیں کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی جس پر میچ کو ختم کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 2 رنز بنائے، کیوی اوپنر ٹم رابنسن بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے ، اس لیے بیٹنگ کرنا چاہتےہیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بطور کپتان میں بہت خوش ہوں، ہم خود بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، ٹیم اچھی ہے، سینیئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے۔

پاکستان کی جانب سے3 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جن میں عثمان خان، عرفان خان اور ابرار احمد شامل تھے۔

میچ کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی: کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائب ایوب، افتخار احمد، عرفان خان، عثمان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے ابتدائی 3 میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2024
کارٹون : 21 جون 2024