Dawn News Television

شائع 24 اپريل 2024 08:03pm

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون اسلام آباد سے گرفتار، گاڑی بھی برآمد

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کرکے گاڑی برآمدکرلی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو لیڈی اہلکاروں کی مدد سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق واقعہ 2 جنوری 2024 کو پیش آیا تھا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا تھا، خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکار پر تشدد اور مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Read Comments