Dawn News Television

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2024 11:03pm

نوفلائی لسٹ کون بناتا ہے، اس میں نام کیوں ڈالا جاتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا استفسار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا ہے کہ نو فلائی لسٹ (پی این آئی ایل) کون بناتا ہے اور نام کیوں ڈالا جاتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی رائے حیدر علی کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا نام کسی نو فلائی لسٹ میں موجود نہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا یہ فہرستیں کون بناتا ہے اور کیوں نام ڈالا جاتا ہے جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نو فلائی لسٹ یا دیگر لسٹوں میں نام ایف آئی اے ڈالتا ہے، قانون موجود ہے اگر کسی کے خلاف کوئی کیس یا شکایت ہو تو نام ڈالا جا سکتا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کا نام نو فلائی لسٹ میں نہ ہونے کے بیان پر درخواست نمٹا دی۔

Read Comments