Dawn News Television

شائع 26 اپريل 2024 07:20pm

اسلام آباد: بھیک مانگنے والے خواجہ سراؤں کیخلاف مقدمہ، ساتھیوں کا تھانے پر ’دھاوا‘

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھیک مانگنے پر مقدمہ کیے درج کیے جانے کے خلاف خواجہ سراؤں نے تھانے پر ’وھاوا‘ بول دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 مرکز سے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) شالیمار نے شہر میں بھیک مانگنے پر 9 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ساتھیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف احتجاج کے لیے دیگر خواجہ سرا متعقہ تھانے پہنچے اور مظاہرہ شروع کردیا۔

مظاہرے کے دوران خواجہ سراؤں نے تھانے کے سامنے سڑک بلاک کردی جب کہ اس دوران پولیس اہلکار پر مبینہ طور پر تشدد بھی کیا گیا۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرنے والے خواجہ سراؤں کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

Read Comments