Dawn News Television

شائع 27 اپريل 2024 02:20pm

سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت تنزلی کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگئی۔

Read Comments