پاکستان

سر باز علی خان نے ماؤنٹ ایوریسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کر لیا

پاکستانی کوہ پیما سر باز علی خان 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بغیر آکسیجن کی سپورٹ کے سر کر چکے ہیں۔
Welcome

پاکستانی کوہ پیما سر باز علی خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سرباز علی بغیر مصنوعی آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔

سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بغیر آکسیجن کی سپورٹ کے سر کر چکے ہیں، وہ بغیر آکسیجن 11 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما نے مجموعی طور پر 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کی ہیں۔

واضح رہے کہ ساجد سدپارہ بھی پاکستان کی طرف سے مصنوعی آکسیجن پر ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرچکے ہیں۔

توہین عدالت قانون اور دہری شہریت والے شخص کی بطور جج تعیناتی کیخلاف بل جمع

ہمارے لوگوں اور افواج نے بہت قربانیاں دی ہیں، علی امین گنڈاپور

پیپلز پارٹی کا پی اے سی چیئرمین شپ ایم کیو ایم کو نہ دینے کا فیصلہ