پاکستان

لاہور: 25 سالہ لڑکی کا گن پوائنٹ پر ریپ، ویڈیوز بنانے والا رشتہ دار گرفتار

کاہنہ پولیس نے ملزم زاہد کو گجومتہ سے پکڑا، واش روم میں کیمرا لگاکر ویڈیوز بنائیں، بلیک میل کرکے زیادتی کی، اسلحہ کے زور پر دوست سے ریپ کروایا، پولیس
Welcome

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گن پوائنٹ پر نوجوان لڑکی کا ریپ اور وڈیوز بنانے والے ملزم کو کاہنہ پولیس نے کارروائی کرکے گرفتار کرلیا، ملزم زاہد لڑکی کا رشتہ دار ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مدینہ کالونی گجومتہ سے حراست میں لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم 25 سالہ متاثرہ لڑکی کے واش روم میں کیمرا لگا کر نازیبا وڈیوز بنانے میں ملوث ہے۔

ملزم نے وڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر کئی بار لڑکی کا ریپ کیا اور ملزم نے گن پوائنٹ پر اپنے دوست سے بھی لڑکی کا ریپ کروایا۔

ملزم نے اپنے پلان کے مطابق لڑکی کو بہانے سے اپنے گھر واقع مدینہ کالونی بلایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم زاہد لڑکی کا رشتہ دار ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔